ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت لیکن شائقین کہاں ؟
ممبئی : (ہاٹ لائن نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی شائقین کی عدم دلچسپی دیکھی گئی، اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد کم رہی۔
بھارت میں جاری 13ویں ورلڈ کپ کا پہلا میچ آج احمد آباد میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔
احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی کے افتتاحی میچ میں بڑی تعداد میں ہندوستانی شائقین کی آمد متوقع تھی لیکن پہلی اننگز میں اسٹیڈیم مکمل طور پر خالی رہا۔
واضح رہے کہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 32 ہزار شائقین کی گنجائش ہے جس کی وجہ سے اس اسٹیڈیم کو دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
Wow, incredible weblog layout! How lengthy have you ever been blogging for?
you made blogging glance easy. The total look of your website is excellent, let alone
the content! You can see similar here najlepszy sklep