13

ٹویٹر پر ’ارشدالیکٹریشن ‘کا ٹرینڈ کیوں بن گیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز ) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں "ارشد الیکٹریشن ” بھی شامل ہوگیا اور صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں، یہ ٹرینڈ صحافی ارشد شریف کے اس ٹوئیٹ کے بعد شروع ہوا جس میں
انہوں نے پوچھا تھا کہ بجلی فراہم کرنیوالی کونسی اضافی تار لگانے سے بجلی کے مسائل نہیں ہوں گے اور ایک سال نکل سکتا ہے۔ارشد شریف نے لکھا کہ "بھائیو اور بہنو: میں چھوٹی اکسٹینشن کی تار کو لمبا کرنا چاہتا ہوں- اگر ایک اکسٹینشن تار کے ساتھ ایک اور اکسٹینشن کی تار لگاؤں تو پاور اشوز تو نہیں ہونگے؟ کون سی اکسٹینشن کی تار کے ساتھ ایک اور تار لگاؤں تو کم از کم ایک سال تو نکل جاۓ؟”ان کی اس ٹوئیٹ پر تبصروں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ایک صارف نے لکھا کہ ” گرمی بہت زیادہ پڑ رہی ہے، اوپر سے لوڈ شیڈنگ اتنی ہے بجلی 1 گھنٹہ آتی ہے، اُسی 1 گھنٹے میں سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔ ابھی موبائل، لیپ ٹاپ، پاور بنک، کو چارج کرنے کے لیے ایکسٹینشن استعمال کر رہا تھا، زیادہ لوڈ کی وجہ سے جل گئی ہے۔اب نئی ایکسٹینشن کہاں سے ملے گی؟”۔ناصر چودھری کاکہناتھاکہ "اگر چھوٹی تار میں ہائی وولٹیج آ گیا وہ تو جل جائے گی ‘۔تبصروں کا یہ سلسلہ اتنا بڑھا کہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں جگہ بناگیا، صباحت نور نے لکھا کہ ” ایک کال کی دوری پر، ارشد شریف اور کمپنی "۔محمد ریان نے لکھا کہ "راولپنڈی اور اسلام آباد میں بہترین اور معیاری کام ارشد الیکٹریشن مناسب نرخوں پر کرتے ہیں”۔آمنہ نامی صارف نے لکھا کہ ارشد الیکٹریشن صرف یوپی ایس کا نہیں بلکہ بجلی اور پنکھوں کا بھی کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں