119

ٹوئٹرصارفین کیلئے خوشخبری،نیا فیچر متعارف

شارٹ میسجنگ سائٹ، ٹوئٹر پر جلد صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف ہونے جارہا ہے جس کے بعد صارفین اپنے اکاؤنٹ پر طویل تحریر پوسٹ کرسکیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ’ٹوئٹر نوٹس‘ نامی یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرایا جاسکتا ہے ۔ٹوئٹر نوٹس میں طویل تحریروں کے لیے فارمیٹنگ اور میڈیا آپشنز بھی دستیاب ہوں گے اور انہیں پوسٹ کرکے فالوورز سے شیئر کیا جاسکے گا۔
اس نئے فیچر سے ٹوئٹر میں بڑی تبدیلی آئے گی، پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے جبکہ 2017 میں حروف کی تعداد بڑھا کر 280 کر دی گئی تھی جبکہ اب اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین 280 سے زائد حروف پر مبنی ٹوئٹس کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں