ٹماٹر سے گنج پن کا علاج کیسے؟

0
48

سب سے پہلے ٹماٹر کا رس نکال کر سر کی ان متاثرہ جگہوں پر لگائیں جہاں بال کم ہوں۔ اس عمل کو ہفتے میں کم از کم دو بار دہرایا جانا چاہیے۔

ٹماٹر کے پیسٹ میں ایلو ویرا جیل مکس کریں اور اس ماسک کو بالوں پر 45 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس پیسٹ کو بالوں پر لگانے سے بال بہت تیزی سے اگتے ہیں۔

ٹماٹر کے رس میں ناریل کا تیل ملا کر بالوں پرلگائیں اور رات بھر لگا رہنے دیں، پھر صبح دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار ایسا کریں۔

پیاز اور ٹماٹر کا رس ملا کر لگانے سے گنج پن کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ جن لوگوں کو بال بڑھنے میں دشواری ہوتی ہے وہ بھی یہ طریقہ آزما سکتے ہیں۔

ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر کے رس میں ایک کھانے کا چمچ پیاز کا رس ملا کر بالوں کی جڑوں پر اچھی طرح لگائیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ہلکے شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔

Leave a reply