ٹرینٹ بولٹ نے اہم اعزازحاصل کرلیا

0
187

 

ہاٹ لائن نیوز : نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کے خلاف اہم اعزاز حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ بنگلورو کے ایم چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ورلڈ کپ کے میچوں میں 50 سے زیادہ وکٹیں لینے والے چھٹے بولر بن گئے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف کپتان کوشل مینڈس، چارتھ اسالنکا اور سدیرا سمارا وکراما کی وکٹیں لیں۔

اس سے قبل گلین میک گرا 71، مرلی دھرن 68، مچل اسٹارک 59، لاستھ ملنگا 56، وسیم اکرم 55 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a reply