ٹریفک ہیڈکواٹر راولپنڈی، 24 گھنٹے لائسنسنگ کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز 38

ٹریفک ہیڈکواٹر راولپنڈی، 24 گھنٹے لائسنسنگ کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز

پنجاب میں پہلی بار ٹریفک ہیڈکواٹر راولپنڈی میں 24گھنٹے لائسنسنگ کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کا کہنا ہے کہ اب طالبعلم، نوکری پیشہ و دیگرشہری دفتری اوقات کے بعد بھی لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

نوید ارشاد نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید لائسنس، رینیول اور انٹرنیشنل لائسنس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ عوام الناس کو لائسنسنگ و دیگر ٹریفک سہولیات سے متعلقہ خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے شہریوں کےلئے جدید تقاضوں کے مطابق سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

نوید ارشاد نے مزید کہا کہ عہدے اللہ کی امانت ہیں ہمیں اللہ کی خوشنودی اور عوام الناس کی آسانیوں کےلئے کام کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں