ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

0
151

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ٹریفک پولیس نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

کانسٹیبل سے لے کر سی ٹی او تک تمام افسران شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق اے کیٹیگری کی 320 اور بی کیٹیگری کی 1248 پولنگ عمارتوں پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے، ایس پی سہیل فضل، ایس پی شہزاد خان اور ایس پی ملک اکرام مکمل نگرانی کریں گے۔

عمارہ اطہر نے بتایا کہ 12 ڈی ایس پیز، 500 سینئر وارڈنز اور 03 ہزار سے زائد وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پولنگ ڈے پر 136 لیڈی وارڈنز بھی ضلعی پولیس کے ساتھ مشترکہ فرائض سرانجام دیں گی۔

سی ٹی او لاہور نے مزید بتایا کہ 03 شفٹوں میں 20 افراد لفٹر اور 04 بریک ڈاؤن بھی تعینات کیے جائیں گے، ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے گا، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔

Leave a reply