ہاٹ لائن نیوز : امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ کیمطابق مارچ کے مہینے میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جس کے بعد سرمایہ کاروں کو امید تھی کہ یہ ڈیجیٹل کرنسی اپنی کھوئی ہوئی قدر دوبارہ حاصل کر لے گی۔
چند میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرپٹو سرمایہ کاروں نے ٹرمپ کی انتخابی فتح کے بعد جشن منایاہے۔