ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا

0
136

ہاٹ لائن نیوز : کوہاٹ سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والا 5 رکنی منظم گروہ پکڑا گیا۔ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران ٹرانسفارمر چوری کی انوکھی وارداتوں میں ملوث گروہ کے کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار گروہ کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی مسروقہ کوائل اور جرائم میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Leave a reply