ٹام کرن پرپابندی عائد

0
106

ہاٹ لائن نیوز : انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹام کرن پر امپائر کی ہدایات کی خلاف ورزی پر بگ بیش لیگ کے 4 میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ٹام کرن نے بگ بیش لیگ کے دوران نامناسب سلوک کیا جس کے دوران انہوں نے میچ سے قبل وکٹ پر نہ بھاگنے کی ہدایات کو نظر انداز کیا۔

میچ کے دوران فورتھ امپائر نے ٹام کرن کو خبردار کیا کہ وہ وکٹ پر نہ بھاگیں لیکن جب ٹام کرن نے دوسری بار ایسا کرنا شروع کیا تو امپائر نے راستے میں کھڑے ہو کر انہیں روک دیا، جس پر وہ امپائر کی طرف بھاگے اور پچ سے باہر چلے گئے۔

کرکٹر کے اس رویے پر امپائر نے برہمی کا اظہار کیا تو کرکٹر نے نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر بگ بیش لیگ کے 4 میچز کی پابندی عائد کردی۔

Leave a reply