ویویک اوبرائےکس کےفراڈکاشکار؟
ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) ممبئی انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پولیس کی جانب سے بالی ووڈ کے نامور اداکار ویویک اوبرائے سے فراڈ کرنے والے ان کے سابق بزنس پارٹنر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سنجے ساہا نامی شخص پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بزنس کے نام پر اداکار ویویک سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم بٹور لی اور اس کو اپنے ذاتی کاموں کے لیے استعمال کیا۔
جولائی میں اداکار ویویک اوبرائے کی کمپنی نے پولیس کو شکایت درج کروائی تھی جس میں سنجے کے ساتھ ساتھ ان کی رادھیکا نندا اور والدہ نندتا ساہا سمیت دیگر افراد پر بھی فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اداکار کو ایونٹ مینجمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے رقم لگانے پر آمادہ کیا اور پھر منافع کا جھانسا دے کر رقم ہتھیا لی، جس کو بعد میں مبینہ طور پر ذاتی استعمال کے لیے خرچ کیا گیا۔
ویویک کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کیخلاف کرمنل بریچ آف ٹرسٹ، کامن انٹینشن اور چیٹنگ پر مبنی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔