ہاٹ لائن نیوز : ویسٹ انڈیز نے برسبین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
برسبین میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیت کے لیے دئیے گئے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم صرف 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسٹیو اسمتھ نے ناقابل شکست 91 رنز بنائے اور کینگرو بلے بازوں میں سے کوئی بھی کریز پر نہ ٹھہر سکا۔
یہ 27 سالوں میں آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پہلی ٹیسٹ جیت ہے۔ اس کا سہرا کیریبین بولر شمر جوزف کو جاتا ہے جنہوں نے دوسری اننگز میں 7 کینگروز بلے بازوں کی وکٹیں لے کر میچ جیتا۔
جوزف نے میچ میں کل 9 وکٹوں کے لیے پہلی اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں، جس سے سیریز میں ان کی تعداد 13 ہوگئی۔
جوزف کو اس شاندار کارکردگی پر نہ صرف مین آف دی میچ بلکہ مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔