وہ غذا جو دانتوں کو کھوکھلا ہونے سے بچائے
غذائی ماہرین کے مطابق کشمش صحت کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتی ہے، اس کے روزانہ استعمال سے دانت مضبوط اور چمکدار ہوتے ہیں۔
کشمش انسانی جِلد کو بڑھاپے کے اثرات سے بچاتی ہے ، یہ جلد کو لچک دار بناتی اور ڈھیلا پڑنے سے روکتی ہے ۔
مضبوط اور صحت مند دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے کشمش باقاعدگی سے کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کشمش میں موجود لنولینک ایسڈ دانتوں کو خراب ہونے سے روکتا ہے۔
کشمش میں موجود کیلشیئم دانتوں کو مضبوط بناتا اور انکو کھوکھلا ہونے سے بچاتا ہے۔
کشمش ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
کشمش کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے ۔