وکیل کی جیب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی عدالت میں وکیل کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آیا، وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔
صحافی ثاقب بشیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “X” پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وکیل کے کوٹ سے اچانک دھواں اٹھنے لگا اور وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا۔
ویڈیو کے مطابق کوٹ کا وہ حصہ جہاں موبائل تھا مکمل طور پر جل گیا وہیں موبائل بھی مکمل طور پر جل گیا۔ یہ دیکھ کر وکلاء حیران رہ گئے۔
ثاقب بشیر کے مطابق وکیل نے بتایا ہے کہ اس نے رات کے وقت موبائل فون مکمل چارج کیا تھا، پاور بینک بھی منسلک نہیں تھا، اس نے موبائل فون جیب میں رکھا تھا ہوا تھا کہ اچانک دھواں اٹھتا محسوس ہوا ۔