وکلا کی ہڑتال ، وجہ کیا بنی ؟
ڈیرہ اسماعیل خان: (ہاٹ لائن نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں محلہ شپ شاہ ڈیرہ سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 وکلاء شدید زخمی ہوگئے ہیں ، وکلاء نے واقعہ کے خلاف آج ضلع بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔
ڈیرہ سٹی محلہ شپ شاہ میں 2 وکلاء پر قاتلانہ حملہ ہوا ، جن کو طبی امداد کے لیےفوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔
اس موقع پر ڈسٹرک بار کے صدر عرفان ایڈوکیٹ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
ڈسٹرک بار کے صدر نے کہا ہے کہ بروز سنیچر تحصیل ڈسٹرک بار میں وکلاء برادری کی مکمل طور پر ہڑتال ہوگی۔
وکلاء برادری نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔