وکلابپھرگئے،وجہ کیابنی؟

0
124

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) تھانہ اسلام پورہ میں وکلا پر غیر قانونی مقدمے کے اندراج کے معاملے پر وکلا نے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دئیے ، سیشن کورٹ میں پولیس اور سائلین کا داخلہ بند کر دیا گیا ، عدالتی اہلکار بھی مرکزی دروازے تک محدود ہیں ۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ وکلا پر درج جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے ،ہم قانون کی پاسداری کے لیے انتہائی اقدام بھی اٹھائیں گے ۔

حراستی ملزمان کو بھی اج عدالتوں میں پیش نہ کیا گیا ، ملزمان کے کیسز میں تاریخیں ڈال دی گئی ۔

وکلاء کی جانب سے تمام گیٹوں کو بند کر دیا گیا ، ججز گیٹ,,بابا گروائنڈ گیٹ,,جوڈیشل کمپلیکس گیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ۔

جبکہ صدر لاہور بار ایسوی ایشن کا ہڑتال پر کہنا تھا کہ یہ ہڑتال ہماری طرف سے نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ آفیشل ہڑتال ہے ۔

Leave a reply