وکلاء پر ہائیکورٹ کے کہنے پر تشدد افسوس ناک ہے وفاقی وزیرقانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا خطاب
ممبر پنجاب بار کونسل کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا
اس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے
پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے تاریخی ایک ارب روپے کا پیکیج منظور ہوا ہے
خواتین وکلاء کیلئے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹر بنائے جائیں گے
ضلع اور تحصیل بار کی سطح پر وکلاء کے اچھے کیفے ٹیریا بنائے جائیں گے
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز سے آج ملاقات میں یہ فیصلے ہوئے ہیں
وزیر اعلیٰ نے وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی
مقتول ممبر پنجاب بار کونسل کیس کی شفاف تحقیقات کرائیں گے
بار کونسل کی سطح پر مقتول ممبر کی فیملی کو بھرپور امداد دی جائے گی
حکومتی سطح پر جو معاملات چل رہے ہیں سب کو پتہ ہے
آج عدالتی فیصلوں کے بارے میں بھی بات نہیں کروں گا
وکلا پر ہائی کورٹ کے حکم پر تشدد افسوس ناک ہے
وزیر اعلیٰ سے بات کی تو گرفتار وکلا کو اسی روز رہا کیا گیا
وکلاء احتجاج یا وکلاء پر دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات روک دیئے گئے ہیں
وکلاء کو خود احتسابی کا عمل موثر کرنا ہوگا
وکلاء کو توڑ پھوڑ، احتجاج نہیں کرنا چاہیئے
انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے عدالتوں کی تالہ بندی نہ کی جائے
ہمیں خود احتسابی کرکے کسی کو مداخلت کا موقع نہیں دینا چاہئے
حکومت کی معاشی صورتحال سب پر عیاں ہے
وزیراعظم نے کرب و تکلیف کے چار سال وکلاء کے ساتھ موجود رہے
وزیراعظم کو وکلا کے درپیش مسائل کا ادراک ہے
جہاں جرم ہو وہاں ریاست نے ردعمل دینا ہے