
ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ دیتے وقت خیال رکھیں کہ میں ہمشہ اپنے علاقوں کے ووٹرز کے ساتھ کھڑی رہی ہوں میں بیماری اور کرونا میں بھی آپکے ساتھ کھڑی رہی ہوں ، آپ ووٹ صرف انہیں دیں جو اپکے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں کہ نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں ، ہمیں ایک راز بتا دیں کہ ایون فلیڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے ؟ حدیبیہ پییپر ملز کیس کھولنے سے پتہ چل جائیگا ، آج میں جیل میں ہوں باہر ہوتی تو ووٹرز,کے گھروں میں جاتی ، میں اپنے ووٹرز کو یہی کہوں گی کہ ووٹ پی ٹی آئی کو دیں ، نواز شریف 5 سو بندے لیکر سڑکوں میں خوار ہورہا ہے ، ہم نے صحت کارڈ بنائے لنگڑ خانے مسافر خانے بنائے اور انہوں نے سب ختم کر دیا ۔