ون ڈے رینکنگ جاری ، کون کس نمبر پر ؟

0
117

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ۔

نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں ، جبکہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر 847 پر ہے ، پاکستانی ٹیم کے امام الحق چوتھے سے پانچویں نمبر پر آ چکے ہیں، فخر زمان ٹاپ 10 رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے باؤلرز میں بھارت کے محمد سراج کا پہلا نمبر ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور افغانستان کے راشد خان 5چویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد 5 ویں، شاہین آفریدی آٹھویں اورفاسٹ باؤلر حارث رؤف رینکنگ میں دو درجے بہتری آنے کے بعد 22ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر تا حال برقرار ہے ۔

Leave a reply