ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں تیار
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ون وے کی خلاف ورزی پرموقع پر ہی 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پچاس فیصد سموگ گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ہوتی ہے ، ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنے سے پہلے محکمہ ماحولیات سموگ کےتناظر میں اپنی رائے دے۔
ایل ڈی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کےمسائل اجاگر کرنے کےلئے ہفتہ وار سائیکلنگ ایونٹ شروع کیاجارہاہے ، پہلی سائیکلنگ ریلی سترہ ستمبر کو شام پانچ بجے لبرٹی چوک سے شروع ہوگی۔سائکلنگ ریس میں شامل ہونے والوں کو ٹی شرٹ اور مفت ریفریشمنٹ بھی دی جائے گی ، پانچ سو سیمنٹ بئیرئیرز ایل ڈی اے نے ٹریفک پولیس کےحوالے کردئیے ہیں ۔
عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو ہزار روپے موقع پر جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کےلئے سیمنٹ بئیرئیرزبھی لگائے جائیں۔
عدالت نے شہر میں جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر سے جنوری تک سموگ کا پیک ہوتا ہے اسی عرصہ میں کیوں ترقیاتی منصوبے شروع ہوتے ہیں ، نگران حکومت پنجاب نے کون ساالیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کردئیے گئے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےچالان کافی نہیں ہے ، دوسری خلاف ورزی پر گاڑی بند ہونے کامینکزم ہونا چاہئیے ۔
You’re in point of fact a excellent webmaster. The site
loading speed is incredible. It kind of feels that you’re doing any
distinctive trick. Moreover, the contents are masterwork.
you’ve done a wonderful task in this topic! Similar here:
dobry sklep and also here:
Sklep online