ہاٹ لائن نیوز : سابق کپتان اور ہیڈ کوچ وقار یونس ایک بار پھر پی سی بی میں داخل ہوگئے۔ ایڈوائزر کرکٹ افئیرز چیئرمین پی سی بی کے طور پر کام شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق وقار یونس نے ایڈوائزر کرکٹ افئیرز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کام شروع کر دیا ہے۔ وقار یونس کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔
وقار یونس ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکٹرز اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کریں گے اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کو حتمی شکل دے کر چیئرمین پی سی بی کو منظوری کے لیے بھیجیں گے۔