اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن آج ڈالر 2 روپے 30 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 184 روپے 85 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔واضح رہے کہ متحدہ حکومت کی 38 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا یا ، کابینہ کے 31 وزرا ، 3 تین وزرائے مملکت اور تین مشیروں نے حلف لیا ۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ خیال رہے کہ متحدہ حکومت تشکیل پانے کے آٹھ روز بعد وفاقی کابینہ نے حلف لیا ہے ۔وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے 14،پیپلزپارٹی کے 9 ، جےیوآئی کے 4،ایم کیوایم کے دو ارکان جب کہ بی اےپی،جمہوری وطن پارٹی سے ایک ایک وفاقی وزیر شامل ہے ۔
