وفاقی کابینہ کا عمران خان اور محمود خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 20

وفاقی کابینہ کا عمران خان اور محمود خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اسلحہ لانے کے اعتراف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے دھمکی آمیز بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے عمران خان کے کارکنان کے اسلحہ ساتھ لانےکےبیان کا نوٹس لے لیا، کابینہ کے اجلاس میں رانا ثنااللہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود،اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں جبکہ کمیٹی عمران خان اور محمودخان کے بیانات کا جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔کابینہ کی بریفنگ کےد وان کہا گیا کہ میڈیا کی مسلح جتھوں اوراِن کے اصل چہرے کے حقائق پرمبنی رپورٹنگ قابلِ ستائش ہے۔وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کوفرائض بخوبی انجام دینے پرخراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں