وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے حوالے سے ویڈیو بیان

0
257

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے حوالے سے ویڈیو بیان

او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں تقریباً 32 وزراء خارجہ اور 700 سے زائد مندوبین شریک ہیں، چوہدری فواد حسین
یہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی عظیم کامیابی ہے کہ صرف تین ماہ میں دوسری مرتبہ او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہوا، چوہدری فواد حسین
کانفرنس میں مسلم امہ کے مسائل زیر بحث ہیں، شرکاء کی تقاریر جاری ہیں، چوہدری فواد حسین
پاکستان کے ہر فرد کو فخر ہونا چاہئے کہ آج پاکستان مسلم امہ کی قیادت کر رہا ہے، چوہدری فواد حسین
مندوبین ہمارے سیاسی حالات کو نظر انداز کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہیں جو پاکستان کے لئے عزت کا باعث ہے، چوہدری فواد حسین
اپوزیشن جماعتوں خصوصاً ان لوگوں جنہوں نے کانفرنس کو ناکام کرنے کی کوشش کی، کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یہ کانفرنس کامیابی سے جاری ہے، چوہدری فواد حسین

Leave a reply