وفاقی وزیرخزانہ کا پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا انکشاف 76

وفاقی وزیرخزانہ کا پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا انکشاف

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر، وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اور وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے ، اس کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، 15 جون کو اوگرا کی سمری آتی ہے تو اس سے قومی خزانے میں مزید نقصان بڑھ جائے گا، پچھلی حکومت کے معاہدے کے مطابق پیٹرول 2 ماہ پہلے ہی 30 روپے مہنگا ہوجانا چاہیے تھا اور اگر پیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو روپیہ مزید گرتا اورمہنگائی آتی جبکہ حکومت اب بھی پیٹرول پر 8 روپے سبسڈی دے رہی ہے اور 23 روپے کا نقصان ڈیزل میں رہ گیا ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا روس سے تیل خریدنے کے بیان کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانے سے 3 روز پہلے پی ٹی آئی حکومت نے روس کو خط لکھا تھا جس کا آج تک جواب نہیں آیا، اگر روس 30 فیصد سستی گندم اور تیل دے گا تو لے لیں گے، ہم روس سے گندم خریدنے کے لیے بات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں