وفاقی ملازمین کےلیے انتہائی اہم فیصلہ 

0
133

 

ہاٹ لائن نیوز :وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر دی جس کے لیے وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کم از کم ماہانہ اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔

وفاقی سرکاری ملازمین کو کم از کم اجرت یا مجموعی تنخواہ 32,000 ملے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت دفاع کے سول یا کنٹریکٹ ملازمین کے لیے کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق بیرون ملک تعینات وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔

Leave a reply