
ہاٹ لائن نیوز : نئی حکومت کی تشکیل پر طویل وقفے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ حکومت سازی کے لیے مشاورت ہوگی، حکومت سازی کے لیے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوگی ، نواز شریف کی چوہدری شجاعت سے گزشتہ روز لاہور میں ملاقات طے تھی۔
دوسری جانب آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج لاہور سے اسلام آباد جائیں گے، دونوں رہنما پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔