وزیر کے گھر سے نوجوان کی لاش برآمد

0
57

بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بھارتی وزیر کوشل کشور کے گھر سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جس کو وزیر کے گھر میں ہی گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

مقتول کی شناخت وجے شریواستو کے نام سے ہو گئی ہے ، 30 سالہ وجے کے بھائی کی شکایت پر مقامی پولیس نے کوشل کشور کے گھر سے لاش برآمد کی۔

پولیس کو گھر سے لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ملا ہے جو وزیر کے بیٹے کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

مقتول کے بھائی کے مطابق وجے مرکزی وزیر کے بیٹے کا دوست تھا۔

پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

Leave a reply