وزیر دفاع کو برطرف کر دیا گیا
یوکرین: ( ہاٹ لائن نیوز) یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے ، فروری 2022 ء میں روس کے حملے کے بعد سے اب تک دفاعی اسٹیبلشمنٹ کی یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہوں نے اپنے وزیر دفاع کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور متبادل کے طور پر روستم عمروف کو تعینات کردیا ہے ۔
تاہم اولیکسی ریزنکوف نے اپنے 22 مہینوں کا جائزہ پیش کیا ہے ، جس میں دوران جنگ روسی افواج کے خلاف یوکرین کی شدید مزاحمت اور غیر ملکی فوجی امداد حاصل کرنے کیلیے انکی وزارت کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔
استعفیٰ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ روس کی جانب سے زیر قبضہ علاقوں میں سے 50 فی صد سے زیادہ علاقہ پہلے ہی آزاد ہو چکا ہے جب کہ محافظوں کی پیش قدمی ابھی جاری ہے ۔
یاد رہے کہ اولیکسی ریزنکوف کی وزارت کو خوراک و لباس کی خری داری سے متعلق اسکینڈلز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم اولیکسی نے ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیلر دیا ہے ۔
Wow, wonderful weblog layout! How lengthy have you ever been running
a blog for? you make blogging look easy. The overall look of your website is excellent, as smartly as the content!
You can see similar here sklep internetowy