
وزیر خارجہ پاکستان اوروزیرخارجہ مصرکی ملاقات
ہاٹ لائن نیوز : نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےجدہ میں منعقدہ او آئی سی وزرائےخارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر بدر عبدالاطی سے ملاقات کی ہے۔
اس اجلاس میں غزہ میں فلسطینیوں کی زبردستی بےدخلی اور انسانی امداد کی مخالفت میں مصرکےکردارکی تعریف کی گئی۔
اسحاق ڈار نےسیزفائرمعاہدے میں مصرکی کوششوں کوسراہا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کومزیدبڑھانےپراتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ، دونوں رہنماؤں نےسیاسی ، دفاع ، ثقافتی ، معاشی تعلقات و عوامی تعلقات کو گہراکرنے پر اتفاق کیا اور فلسطینی مقصد کیلہےاپنی مضبوط حمایت کااعادہ کیا۔