وزیر خارجہ وزیر اعظم کی معاونت کے لیے پہنچ گئے
ہاٹ لائن نیوز: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سعودی عرب سے چین پہنچ گئے، جلیل عباس نے گزشتہ روز جدہ میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ چینی صدر سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدر اور نگراں وزیراعظم کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ اجلاس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسپیشل اکنامک زونز، چین سے صنعت کی پاکستان منتقلی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
چینی صدر سے ملاقات کے بعد انور حق کاکڑ سنکیانگ پہنچیں گے، کل جمعہ کی نماز جامع مسجد آرامچی میں ادا کریں گے۔