24

وزیر اعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایک سال کیلئے68ارب روپے سے زائد کا ریلیف پیکچ دیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت صعنت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے، پیکچ کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال2022-23میں5بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے68 ارب22کروڑ40 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں، آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے پیکچ کی سمری کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں