47

وزیر اعظم پاکستان آج قوم سےاہم ترین خطاب کریں گے

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) وزیر اعظم عمران خان ملک کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آج رات قوم سے اہم ترین خطاب کریں گے۔ مختصر سی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے آگاہ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے امورِ داخلہ شیخ رشید احمد کا بھی کہنا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک
لڑیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں جاری سیاسی کور کمیٹی اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری شریک ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شام کو کسی وقت عمران خان قوم سے خطاب کریں گے، بلیک میلرز کےخلاف کل توقوم سےخطاب نہیں ہوا آج ضرور ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آج لاہور جا رہا تھا لیکن قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں