وزیرِ اعظم کی روسی صدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل

0
202

(ہاٹ لائن نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے مابین ہونے والی ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سےملاقات کا دورانیہ 1 گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہاں کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا۔

صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

ملاقات میں روس اور پاکستان کے تعلقات، خصوصاً توانائی کے شعبے پر بات چیت ہو گی، اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر سمیت اہم معاہدے ہوں گے، وزیرِ اعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیرِ اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

Leave a reply