ہاٹ لائن نیوز : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو آج ہو رہا ہے۔
اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کے مظالم پر بات کریں گے۔ اس ملاقات میں حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد خطے کی بدلی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔