104

وزیراعلیٰKP نے پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

(ہاٹ لائن نیوز)‌خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کارکردگی میں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق محمود خان کی کارکردگی سے خیبرپختونخوا کے 53 فیصد شہری مطمئن اور 41 فیصد غیر مطمئن ہیں۔

سروے کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے صوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن جبکہ 41 فیصد مطمئن نظر آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صوبے کے 54 فیصد شہری غیر مطمئن اور 41 فیصد نے مطمئن ہونے کا کہا۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 35 فیصد پاکستانیوں نے سرکاری ملازمین اور 26 فیصد نے قومی اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سروے کے مطابق میڈیا کی کارکردگی سے 43 فیصد پاکستانی خوش نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں