ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی سیشن عدالت نے اسلحہ اور شراب کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےہیں۔
علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔
جج شائستہ کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے ایس ایچ او بہارہ کہو کو علی امین گنڈا پور کو کل گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم دے دیا۔