وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں کھاد کی گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم 52

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں کھاد کی گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبہ بھر میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ کاشتکار کو کنٹرول نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اضلاع میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد کی فراہمی اور فروخت کے عمل کو موثر میکنزم تشکیل دے کر باقاعدہ مانیٹر کیا جائے، کاشتکار میرے بھائی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کاشتکار کو کھاد کی فراہمی کے عمل میں متعلقہ محکمے بھرپور کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں