ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔
احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے فیصلہ محفوظ کیا ۔عدالت آٹھ دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی ۔
نیب کی جانب سے وراث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ، احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے ۔
نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کررکھا ہے ، احد چیمہ کے خلاف 2018 میں نیب نے عدالت میں ریفرنس دائر کیا ۔