وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کیخلاف درخواست خارج 65

وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست خارج کردی گئی ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ وزیراعظم کی ذاتی تشہیر نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق اشتہار میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیر قرار دیا جا سکے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہارات کا جائزہ لیا۔ اشتہارات وزیراعظم کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان اور ترکی کے خصوصی تعلقات سے متعلق ہیں۔اخباری اشتہار میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں