18

وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدا

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔
8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں، این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا، پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں