وزیراعظم کی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

0
88

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے حالیہ بیان میں ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں پاکستان کی خواتین کرکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشین ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔

Leave a reply