وزیراعظم کی کرسی بھی خطرے میں

0
117

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ۔شہری مقسط سلیم نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ۔

درخواست میں نگران وزیر اعظم، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کا 90 روز کا آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے، 90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے، آئین میں کہیں بھی 90 دن سے زیادہ نگران وزیراعظم رہنے کی اجازت نہیں ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات تک ایک قانونی سیٹ اپ قائم کرے، عدالت سنگل بینچ کا 27 نومبر کا نگران وزیر اعظم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply