وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں لندن آنے والے پارلیمانی وفد کے قیام میں ایک دن کی توسیع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وفد آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات کر کے ملکی معاملے پر مشاورت کرے گا، پارلیمانی وفد کی گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات تقریباً تین گھنٹے جاری رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں زیر بحث کچھ معملات تہہ نہیں پا سکے، آج کی ملاقات میں ان معملات پر دوبارہ مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے مشورہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملاقات آج دوپہر کسی وقت میں متوقع ہے۔