وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان پر افسوس کا اظہار

0
38

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم میاں شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہارکیا ہے، وزیراعظم نے بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے بارشوں کے نتیجے میں پیش آئے مختلف حادثات میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

انہوں نے این۔ ڈی۔ ایم۔ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ وفاقی حکومتں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، متاثرین تک امداد کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں اٹھائی جائے گی، لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث بند سڑکیں اور راستے کھولنے کا کام تیز کیا جائے۔

Leave a reply