
ہاٹ لائن نیوز : انوار الحق کل آزاد جموں و کشمیر کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے، نگراں وزیراعظم کے دورہ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ اور اس کے گردونواح کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔
نگراں وزیراعظم کے دورے کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔
انوار الحق کاکڑ کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، ان کے دورے کے حوالے سے دارالحکومت مظفرآباد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔