وزیراعظم نےیوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکج لانے کی ہدایت کردی

0
42

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوری میں ماہانہ افراط زر کی شرح 9 سالوں میں سب سے کم سطح 2.4 فیصد پرآگئی ہے ، سعودی عرب نے ایک سال کی دیر سے ادائیگی پر 1.2 بلین ڈالر کا تیل درآمد کرنیکی سہولت فراہم کی ہے۔

وزیر اعظم نے جمروڈ میں اینٹی پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اب یہ پوری کوشش ہے کہ ہمیں معاشی ترقی کیطرف گامزن ہونا چاہئے ، اسکے لئے ، تمام متعلقہ وزارتوں کی توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ اس سلسلے میں ہم آگے بڑھیں گے اور معاشی نمو کو بڑھانا ہمارے لئے چیلنج ہے۔ ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی سہولت کے نتیجے میں ، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملیگی ، اب اسکی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اور سرمایہ کاری کی جانی چاہئے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 5 فروری کو ، پوری قوم کشمیر ڈےکو جوش و خروش کیساتھ منائے گی اور پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کے ساتھ یک جہتی کریگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان آرہا ہے ، وزارت فوڈ سیکیورٹی کو یوٹیلیٹی اسٹورزکے بغیررمضان پیکیج لانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بدعنوانی اور خراب سامان فروخت نہ ہوسکے۔

Leave a reply