88

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے روزے کے دوران پانی مانگنے پر ریحام خان بھی میدان میں آگئیں ، کیا کہہ دیا؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز )وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورہ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران پانی مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورۂ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا،گورنر ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان کو اچانک کھانسی کا دورہ پڑ گیا۔اسی پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آگئیں۔ ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتی کہ روزہ تھا یا بھول کر پانی مانگا ۔ کوئی انسان روزہ رکھے یا نہ رکھے یہ اس کا اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن اگر کوئی شخص صرف اپنی سیاست کے لیے ریاست مدینہ کا نام استعمال کرے تو وہ قابل مذمت اور غلط بات ہے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں