28

وزیراعظم شہباز شریف نے سپر ٹیکس لگانے کی اصل وجہ بتا دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کی اصل وجہ بتادی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے اقتدار میں آنے پر 2 راستے تھے، پہلا راستہ یہ تھا کہ الیکشن کرائیں اور معیشت کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے لیے چھوڑ دیں اور دوسرا راستہ یہ تھا کہ پہلے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹا جائے۔انہوں نےمزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو معاشی دلدل سے بچانے کا انتخاب کیا، ہم نے پاکستان کو پہلے سامنے رکھا، یہ پہلا بجٹ ہے جس میں معیشت کی بحالی کا منصوبہ ہے، سخت فیصلے ملک کو معاشی بحران پر قابو پانے کے قابل بنائیں گے، حکومت نے کم آمدنی والے اور تنخواہ دار پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ غربت کے خاتمے کے مقصد سے کیا ہے، متمول طبقے سے کہا ہے وہ بوجھ بانٹ کر قومی فرض پورا کریں، براہ راست ٹیکس سے حاصل رقم مالی مشکلات سے متاثر افراد پر خرچ ہوگی، میکرو اکنامک استحکام پہلا قدم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت معاشی خود کفالت حاصل کرنا چاہتی ہے، ہماری قومی سلامتی کا معاشی انحصار سے بہت گہرا تعلق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں