28

وزیراعظم آج آصف زرداری اور بلاول بھٹو کےاعزاز میں ظہرانہ دیں گے

ہاٹ لائن:اتحادیوں کے خدشات ، وزیراعظم شہباز شریف آج سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کےاعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ظہرانہ وزیراعظم ہاؤس میں دیاجائے گا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرمشاورت ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ظہرانےمیں پیپلزپارٹی سےمتعلق ایم کیوایم کےخدشات پربات چیت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ ظہرانےمیں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت حکومتی امورپربات چیت بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں